گروگرم،02؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آر ایس ایس کے پروگرام میں شامل ہونے کے بعد اب سابق صدر پرنب مکھرجی نے بی جے پی حکومت ہریانہ میں وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کے ساتھ اسٹیج پر نظر آئے چند ماہ قبل آر ایس ایس کے پروگرام میں پرنب کے جانے سے کانگریس پارٹی ناراض ہوگئی تھی ۔یہاں تک کہ پرنب کی بیٹی شرمشٹھا بھی اس سے ناخوش تھیں۔
حالانکہ پارٹی کے کئی بڑے رہنماؤں کی طرف سے نہ جانے کی صلاح کے باوجود پرنب مکھرجی آر ایس ایس کے پروگرام میں پہنچے تھے اور انہوں نے نیشن (ملک)، نیشنلزم (قوم پرستی) اور محب وطن پر بات کی تھی۔اب اتوار کو سابق صدر اپنے تھنک ٹینک پرنب مکھرجی فاؤنڈیشن کے بہت سے پروگراموں کو شروع کرنے کے لئے گرگرام میں وزیر اعلی کھٹر کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر نظر آئے۔آپ کو بتا دیں کہ دو دن پہلے خبر آئی تھی کہ مکھرجی نے اس پروگرام کے لئے 15 سینئر اور جونیئر لیول کے آر ایس ایس کارکنوں کو بھی مدعو کیا ہے۔
بتایا گیا تھا کہ آر ایس ایس کے ارکان نے انہیں عوام کی سطح پر ہر ممکن تعاون دینے کی یقین دہانی بھی دی ہے۔حالانکہ بعد میں سابق صدر کے دفتر کی جانب سے بیان جاری کر کے صاف کہا گیا کہ ہریانہ میں پرنب مکھرجی فاؤنڈیشن آر ایس ایس کے ساتھ مل کر کام نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی آگے کوئی منصوبہ ہے۔دراصل، پرنب مکھرجی کا فاؤنڈیشن اسمارٹ گرام پروجیکٹس کے تحت گود لئے دیہات میں کئی سہولیات مہیا کرا رہا ہے۔اس کے تحت ٹریننگ اور انوویشن ویئر ہاؤسز لانچ کرنا اور پانی کے لئے اے ٹی ایم نصب کرنا بھی شامل ہے۔غور طلب ہے کہ ہریانہ میں اسمارٹ گرام پروجیکٹ جولائی 2016 میں شروع ہوا تھا، جب پرنب مکھرجی نے صدر رہتے ہوئے کئی گاؤں کو گود لیا تھا۔اتوار کو انہوں نے ہریانہ حکومت کی دعوت پر گروگرام میں منعقد پروگرام میں شرکت کی۔